نئی دہلی، 04 اگست (یو این آئی)وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ سعودی حکومت وہاں پھنسے ہوئے بے روزگار ہندوستانی کارکنوں کو دوسرا روزگار فراہم کرنے اور بقایہ جات کی ادائیگی کے لئے ٹھوس قدم اٹھا رہی ہے۔
محترمہ سوراج نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران یکساں بیان دیتے ہوئے کہا کہ
سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہندستانی ملازمین کے مسائل کو وہاں کے حکمران کی نوٹس میں لایا گیا ہے اور انہوں نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ جنرل وی کے سنگھ(ریٹائرڈ) پرسوں رات ہی سعودی عرب پہنچ گئے تھے اور وہاں کے وزراء اور حکام سے بات چیت کر رہے ہیں۔